970+150

Urdu NewS !



بالوں کو ہمیشہ کے لیے اور فوری طور پر جیٹ بلیک کرنے کے لیے ڈبل ایکشن گھریلو ٹوٹکا

مگر ابھی تک میں‌نے کوئی ایک بھی چج کا ٹوٹکہ نہیں‌دیکھا جس سے واقعی بالوں کو ہمیشہ کیلئے بلیک رکھا جاسکے. اس پوسٹ‌کی ڈیمانڈ بھی بہت زیادہ آرہی تھی اسی لئے میں بہت عرصے سے اس مسئلے میں‌سر کھپا رہی تھی مگر کوئی اصلی رزلٹ والی چیز ہی نہیں‌ملتی تھی.
بالوں‌کو سیاہ کرنا مشکل بھی بہت ہے خیر بڑی مشکلوں‌سے تین ٹوٹکوں‌کا انتہائی لاجواب کمبینیشن نکال کر لائی ہوں. ٹیسٹ‌کیا ہے سوفیصد ورکنگ ہے. مجھے اپنی دُعاؤں میں‌یاد رکھئےگا. روزہ بہت لگ رہا اس لئے میری تقریر سے آج آپ کی جان چھوٹ‌گئی.  آجاؤ سیدھے ٹپس کی طرف. اچھا ایک بات میں‌کہیں‌بھول ہی نہ جاؤں‌اس پوسٹ‌کے فیس بُک کمنٹس میں‌آج کا لکی ڈرا جیتنے والوں‌کی لسٹ‌میں‌نے لگا دی ہے. جاتے ہوئے دیکھتے جانا.
ایک بات دھیان میں‌رکھئے گا یہ تین ٹوٹکوں کا کمبو ہے اور یہ تینوں‌ایک ساتھ ہی استعمال ہوں‌گے توہی بال پرمانینٹ‌بلیک ہوسکیں گے. انتہائی آسان ٹپس ہیں‌کوئی مشکل کام نہیں‌ہے. مرد خواتین دونوں کیلئے ایک جیسا زبردست رزلٹ‌ہے.
پہلے ٹوٹکے میں‌ہمیں‌بالوں‌کو ہمیشہ کیلئے سیاہ کرنے والا آئل بنانا ہے. غور سے پڑھ لیں اور نوٹ‌کرلیں.
ایک شیشے کی بوتل لے لیں اُس میں‌بادام کا تیل ایک چوتھائی کپ ڈال لیں. اب ایک چوتھائی کپ کا آدھا حصہ کیسٹر آئل ڈالیں یعنی جتنا بادام کا تیل ڈالا ہے اُس کا آدھا حصہ کیسٹر آئل ڈالنا ہے 1/8 کپ. تیسرے نمبر پرآپ کو اس بوتل میں‌ایک چائے کا چمچ متھی دانہ FENU-GREEK-SEEDS ڈالنا ہے اور چوتھے نمبر پر ایک چائے کا چمچ کلونجی کا ڈال دینا ہے. میتھی دانہ اور کلونجی پسا ہوا نہیں‌ڈالنا جیسے اوریجنل ہوتا ہے دانے والا ویسے ہی ڈال دینا ہے. میں‌نے جو مقدار بتائی ہے اگر بالوں‌کے حساب سے کم پڑجائے تو ڈبل کرلیں.
اب اس بوتل کو ڈھکن بند کر کے اچھی طرح‌ہلا کر چاروں اشیاء کو خوب مکس کرلیں. اس تیل کو آپ نے 2 دن دھوپ میں‌رکھنا ہے. دونوں‌دن اس بوتل کو چھت پر رکھ دیں‌اور 6 گھنٹے دھوپ میں‌پڑا رہنے دیں‌یعنی ہردن 6 گھنٹے کے حساب سے 2 دن میں‌12 گھنٹے دھوپ لگوا لیں. آپ کو میجک ہئیر آئل تیار ہوگیا.
ہفتے میں‌ایک بار اس آئل کو اپنے بالوں‌کی جڑوں میں‌اچھی طرح‌مساج کرکے لگائیں اور 45 منٹ‌لگا رہنے دیں‌پھر شیمپو سے بال دھو لیں. اسے آپ ہرہفتے استعمال کریں‌ایسی زبردست اس کی تاثیر ہے کہ بالوں‌کی گروتھ بھی کمال کی کرتا ہے اور بالوں‌کو ایک مہینے میں‌اوریجنل بلیک کرنا بھی شروع کردیتا ہے.
اس آئل کا ایک اور بڑا زبردست فائدہ یہ ہے کہ بالوں کے گرنے کو بہت تیزی سے کم کردیتا ہے. اس آئل کو ہر بار فریش ہی بنانا ہے کیونکہ اسے دھوپ لگوانی پڑتی ہےاس لئے اسے بنا کر نہیں‌رکھ سکتے.
اب دوسرا ٹوٹکہ:
یہ ہئیر ماسک ہے. آئل بالوں کی گروتھ اور کلر کو بلیک کرنا شُروع کرے گا اور یہ ماسک اُس کلر اور گروتھ کو سٹرونگ کرے گا اور رزلٹ کو دیرپا بنائے گا.
2 کھانے کے چمچ گھر کا بنا ہوا دہی ایک پیالی میں‌ڈال لیں اب اس میں‌1 کھانے کا چمچ آملہ پاؤڈر ڈالیں اور آدھا لیموں‌(بڑے سائز) کا رس نچوڑ لیں‌اگر سائز لیموں‌کا چھوٹا ہے تو پورا لیموں‌کا رس ڈالیں. یہ جو آملہ پاؤڈر ہے یہ آپ کے بالوں‌کو بلیک کرنے میں‌بہت زبردست کردار ادا کرے گا. اس ماسک کو بالوں‌کی جڑوں‌سے لگانا شروع کریں‌اور پوری لمبائی تک بالوں‌کو اس سے کور کرنے کی کوشش کریں.
مقدار کو بڑھا لیں اگر کم لگے تو. اسے 45 منٹ‌لگا رہنے دیں‌پھر شیمپو سے بال دھولیں‌اب ذرا بالوں‌کو چیک کریں‌ایک دم چمکدار اور کالے بال آپ کو نظر آئیں‌گے. کچھ لوگوں‌کے بال بہت زیادہ سفید ہوئے ہوتے ہیں‌یا پھر کلر لگا لگا
کر بالوں‌کا بیڑہ غرق ہوا ہوتا ہے ایسی صورت حال میں‌اسے 2 سے تین ہفتے استعمال کریں. انشاء‌اللہ سپر رزلٹ‌ملے گا. اسے آپ نے نارملی ہر ہفتے میں‌ایک بار استعمال کرنا ہے.

اب ذرا ترتیب کو غور سے دوبارہ دیکھ لیں.
جو آئل میں نے بتایا ہے اُسے ہفتے میں‌ایک بار لگا نا ہے اور یہ ماسک بھی ہفتے میں‌ایک بار ہی استعمال کرنا ہے. اس کا مطلب یہ ہے کہ تین دن بعد آئل اور اگلے تین دن بعد یہ والا ماسک لگائیں. ایک مہینہ استعمال کرکے دیکھیں‌آپ کو اتنا حیران کُن رزلٹ‌ملے گا کہ خود آپ حیرت زدہ ہوجائیں گے.
رزلٹ‌سے دل کو تسلی ہوجائے تو مستقل مزاجی سے ان دونوں ٹوٹکوں‌کو آپ نے تین مہینے کرنا ہے تاکہ بالوں کا کلر پرمانینٹ‌بلیک ہوجائے اُس کے بعد آپ نے ہر 15 دن بعد ان دونوں‌ٹوٹکوں‌کا استعمال کیا کرنا ہے یعنی 15 دن کے بعد پہلے آئل پھر تین دن بعد ہئیر ماسک. 6 مہینے اسی روٹین پر چلیں‌آپ کے بالوں‌کو بلیک رہنے کی عادت ہوجائے گی پپھر مہینے میں‌ایک بار کرلیا کریں‌اتنا ہی بہت ہے
. باقی آپ استعمال کریں‌گے تو بالوں‌کے حساب سے بھی کچھ لوگوں‌کی روٹین الگ سے بنے گی وہ آپ کو خود سمجھ آجائے گی یہ دونوں‌ٹپس آپ کے بالوں‌کی نیچر کے حساب سے ایڈجسٹ‌خود ہی ہو جاتی ہیں.
اب آتے ہیں‌ہیں‌تیسرے ٹوٹکے کی طرف…
یہ نُسخہ بالوں‌کو فوری طور پر فُل بلیک کرنے کیلئے ہے اسی لئے میں‌نے اس کو آخر میں‌رکھا ہے. اسے آپ نے تب استعمال کرنا ہے جب کہیں‌جانا ہو یعنی کوئی فنکشن وغیرہ اور اگر ایسا کوئی موقع نہیں‌آرہا ہو تو مہینے میں‌ایک بار اسے لازمی استعمال کریں. جیسے بالوں‌کو کلر کرتے ہیں‌بالکل یہ ویسی ہی عادت بنا لیں.
اس کیلئے سب سے پہلےمہندی پاؤڈر لینا ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھنا آپ کی زمہ داری ہےکہ پاؤڈر اصلی ہونا چاہئیے آجکل بازار سے جو پسی ہوئی مہندی ملتی ہے اُس میں‌تو پتا نہیں‌کیا کیا مکس کیا ہوتا ہے. دھیان کرنا کہیں‌بالوں کی ایسی تیسی کروا کے نہ بیٹھ جانا پھر بعد میں‌مجھے کوسنے دو گی کہ اس نے بتایا تھا یہ ہوگیا وہ ہوگیا…
میں‌نے اس مسئلے کا علاج یہ نکالا ہوا ہے کہ مہندی کے پتے پنساری سے لیکر خود پسواتی ہوں. نہ رہے بانس نہ بجے بانسری بال کالے کرنے کیلئے اتنی محنت تو کرنی پڑتی ہی ہے. آپ ان پتوں‌کو گھر کے گرائنڈر میں‌بھی پیس سکتے ہیں‌میں‌نے کیا لیکن مزہ نہیں‌آیا میں‌وہیں‌پنساری سے لیکر اُسی سے پسوا لیتی ہوں. وہ بڑا باریک پاؤڈر بناتے ہیں.
اب ایک کپ پانی لیکر دیگچی میں‌ڈالیں‌اور اس میں‌ ایک چائے کا چمچ بلیک ٹی (دانے دار) (میں‌لپٹن دانے دار استعمال کرتی ہوں‌) ڈالیں اور اسے ایک بار اُبال لیں اور چھان کر کپ میں‌ڈال لیں.اب ایک الگ کپ یاگلاس لیں اس میں‌4 کھانے کے چمچ حنا پاؤڈر (پسی ہوئی مہندی) ڈال لیں اور 2 کھانے کے چمچ آملہ پاؤڈر ڈالیں. ایک کیپسول EVION 400 mg والا بھی ڈالیں.
جن لوگوں‌نے میرے پہلے پوسٹ‌نہیں‌پڑھے اُن کیلئے بتادوں‌کہ یہ میڈیکل سٹور سے باآسانی مل جاتا ہے اس کو ٹاپ سے تھوڑا سا کاٹ‌کر جو جیل اس کے اندر ہوتا ہے وہ آملہ اور مہندی پاؤڈر والے کپ یا گلاس میں‌ڈال دیں‌.
اب ہم نے اس کا پیسٹ‌بنانا ہے جو بلیک ٹی چھان کر نکالی ہے اُسے تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالنا شروع کریں‌اور ساتھ ساتھ چمچ سے ہلاتے رہیں. ایسا اس لئے کرنا ہے کہ پیسٹ‌ہمیں‌گاڑھا چاہئیے ورنہ بالوں‌پر لگانے میں‌پرابلم کرے گا. جب آپ دیکھیں‌کہ گاڑھا سا پیسٹ‌مکس ہو کر تیار ہوگیا ہے تو باقی چائے والا پانی مت ڈالیں‌اکثر مجھ سے تو وہ بچ ہی جاتاہے.
جتنے سے پیسٹ‌ گاڑھابنے بس اُتنا ہی ڈالنا ہے. ویسے میں‌تو یہ کرتی ہوں‌کہ پہلے پاؤڈر ایک کپ میں‌مکس کرلئے پھر چائے والا پانی گرم گرم ڈالتی ہوں‌اُس سے رزلٹ‌بہت زبردست ملتا ہے لیکن یہ کوئی ضروری بات نہیں‌.بس ایویں‌ای مجھے ہر ٹوٹکے میں‌اپنے کرتب ایجاد کرنے کی گندی عادت پڑی ہوئی ہے.
اس پیسٹ‌کو بالوں‌کی جڑوں‌سے لگانا شروع کریں‌اور پورے بال اس سے کور کرلیں اور 45 منٹ تک لگا رہنے دیں‌پھر تازہ پانی سے دھو لیں. شیمپو سے نہیں‌دھونا شیمپو اگر دل چاہے تو اگلے دن کریں. اب بات پھر وہی ہے یار بالوں‌کے حساب سے مقدار آگے پیچھے کرلینا میں‌ نے تو اپنے بالوں‌کے حساب سے جو بنایا وہ آپ کو بتایا ہے.
کسی چیز کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ‌نہیں‌ہے بالکل بے فکر ہو کر استعمال کریں. ایویں ای ڈری جانے کی کوئی ضرورت نہیں‌میرے جن ٹوٹکوں‌میں‌سائیڈ ایفیکٹ آنے کا کوئی چانس ہوتا ہے میں‌لازمی بتا دیتی ہوں. یہ بالکل سائیڈ ایفیکٹ فری ٹپس ہیں.بڑے سے بڑے پارلر چلے جاؤ مہنگے سے مہنگا کلر لے آؤ مرکے مہینہ نہیں‌نکلتا یہ تین ٹپس تین مہینے کرلو پکی پکی جان چھوٹ جائے گی.
یار یہ بڑا ہی لاجواب ماسک ہے ایک تو بالوں‌کو شائن بہت دیتا ہےبال لمبے بہت ہونے لگتے ہیں اور دوسرا فوری طور پر جیٹ‌بلیک کردیتا ہے سارے بالوں کو. اسے مس بالکل مت کرنا.
اب سائنس اس سارے کمبو کی یہ ہے کہ آئل بالوں کو گرو کرے گا جڑوں‌کو قدرتی بلیک کرے گا، ہئیر فال کو روکے گا، دہی والا ماسک اُس کے ایفیکٹس کو سٹرانگ کرے گا اور بالوں کے بلیک ہونے کے پروسیس کو سپورٹ‌کرے گا تاکہ جلدی جلدی بلیک ہوسکیں اور یہ تیسرے والا پیسٹ‌آپ کو فوری بلیک ہئیر کلر دے گا پہلے دونوں‌ٹوٹکے بالوں کو پرمانینٹ‌بلیک کرتے ہیں‌
لیکن ظاہر ہے اس میں‌وقت لگتا ہے اس لئے یہ تیسرا پیسٹ‌بتایا ہے اسے مہینے میں‌ایک بار لگائیں‌تین مہینے جو بندہ بندی میری یہ تینوں‌ٹپس پر پورا اُتر گیا اُسے ایسی سمجھ آئے گی کہ ساری زندگی مجھے دُعائیں‌دے گا لیکن جو مرضی ہوجائے میرے پوسٹ‌کو لائک شئیر نہیں‌کرےگا…. فیس بُک پر سارے جہان کا گند بلا لوگ شئیر کر لیتے ہیں‌
میں‌اتنی محنت کرکے پوسٹ‌لکھتی ہوں مگر آپ لوگ شئیر کرنے میں‌کنجوسی کرتے ہو. اللہ کے بندو بندیو میری فیس اتنی سی ہے وہ بھی نہیں‌دی جاتی؟؟؟؟؟. میرے آفس والے کہتے ہیں‌اتنا کل کل کے لکھتی ہو اتنا کمنٹ‌آتا ہےلیکن شئیر کیوں نئیں‌آتا… ؟؟؟ دسو ہن میں‌کی دساں؟؟؟ .
اس معاشرے میں کچھ لوگ ایسے بھی پیدا ہوئے ہیں جن کی عظیم داستانوں کے عوض رہتی دنیا تک ان کا نام زندہ رہے گا اور ان کی داستانیں بھی سنہرے حروف سے لکھی جاتی رہیں گی۔ ان عظیم داستانوں میں ایک داستان بابائے براہوی نور محمد پروانہ کی بھی ہے۔
نور محمد پروانہ براہوی 15 فروری 1918 کو اوستہ محمد کے قریبی گاؤں صوبھاواہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد گرامی نے عالم دین ہونے کی وجہ سے انہیں سب سے پہلے دینی تعلیم دلوائی اور قرآن پاک حفظ کروایا۔ بعد ازاں مزید تعلیم کےلیے اوستہ محمد کے آچر پرائمری اسکول میں داخلہ لیا جہاں سے چہارم جماعت پاس کرکے بارنس ہائی اسکول سبی میں داخل ہوگئے۔ پرائمری کے امتحان میں پورے سبی میں دوسری اور نصیرآباد ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔غربت آڑے آنے کی وجہ سے وہ تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں رکھ پائے۔ اسی دوران برٹش بلوچستان میں میر عبدالعزیز کرد، عبدالصمد خان اچکزئی اور میر یوسف علی مگسی نے انجمن وطن کی بنیاد رکھی تو نور محمد پروانہ اوستہ محمد برانچ کے صدر منتخب ہوگئے۔
1940 میں قلات اسٹیٹ نیشنل پارٹی اور انجمن وطن کے توسط سے آپ کو سری نگر کے نزدیک ایک علاقے پام پور میں ٹیکنیکل ٹریننگ کےلیے بھیج دیا گیا، اس ٹریننگ نے نورمحمد پروانہ کی صلاحیتوں کو ایک انقلابی رنگ بخش دیا۔
1941-42 میں ان کے رفقاء نے ایک سیاسی پارٹی ’’بلوچستان نیشنل کانگریس‘‘ کی بنیاد رکھی جس میں آپ سیکریٹری نشرواشاعت منتخب ہوئے۔ تنظیمی امور کو مستقل مزاجی سے نبھانے کے ساتھ ساتھ جیکب آباد سے شائع ہونے والے اخبار ’’کمال ہند‘‘ میں کام شروع کر دیا جس کی وجہ سے آپ کے صحافتی تجربے میں بے پناہ اضافہ ہوا۔
قیام پاکستان کے بعد 1951 میں ’’آل پاکستان براہوی ایسوسی ایشن‘‘ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔ مختلف تنظیموں اور اخبارات سے منسلک رہنے کی وجہ سے سیاسی وصحافتی تجربے نے آپ کے دل میں براہوی قوم اور زبان کی خدمت کا جذبہ جگایا۔
کہتے ہیں کہ ستارے خود تو ڈوب جاتے ہیں مگر دوسروں کو روشن دن کا تحفہ دے جاتے ہیں۔
1958 میں نواب غوث بخش خان رئیسانی سے ملاقات کرکے براہوی زبان کی ترقی وترویج کےلیے ایک اخبار نکالنے کی خواہش ظاہر کی جس پر نواب غوث بخش خان رئیسانی نے انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
قبل ازیں 4 نومبر 1951 کو اپنے ہم خیال رفقاء کے ساتھ مل کر ایک ادبی ادارے کی بنیاد رکھی جو مختلف ادوار میں مختلف ناموں سے گزر کر آج ’’براہوی اکیڈمی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ براہوی اکیڈمی اب ایک سایہ دار درخت بن چکا ہے۔ براہوی زبان کے عالم و ادیب اس ادارے سے علمی وادبی تسکین حاصل کررہے ہیں۔ بلوچستان کے بڑے شہروں میں اس کی شاخیں قائم ہیں۔
نور محمد پروانہ براہوی نے 1960 میں پندرہ روزہ ’’ایلم‘‘ کا اجراء کیا۔ ابتداء میں ایلم کی اشاعت میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر انہوں نے ان مشکلات کا دلیری سے مقابلہ کرکے براہوی زبان سے محبت کا ثبوت دیا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا ادبی کارنامہ تھا جس کی وجہ سے براہوی قوم/ زبان و ادب کو تہلکہ خیز شہرت حاصل ہوئی۔ اس پذیرائی نے نور محمد پروانہ براہوی کی فکری عمل اور سچی لگن کو مزید جلابخشی۔
نور محمد پروانہ براہوی ادب کے عظیم مفکر، نقاد اوراعلیٰ پائے کے تخلیق کار بھی تھے۔ ان کی تحریروں میں شعور و احساس کی گہرائی، ظرافت کے رنگ اور غور و فکر کا مادہ صاف نظر آتا ہے۔ ان کی شخصیت میں وہ تمام اوصاف موجود تھے جو ایک ادیب کا طرہ امتیاز ہوتے ہیں۔ ان کی پوری زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند تھی، شاعری میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا۔ ان کی شاعری میں براہوی قوم زبان و ادب سے والہانہ اظہار موجود ہے۔ شاندار کارکردگی، براہوی زبان سے محبت اور مسلسل ادبی خدمات پر براہوی زبان کے تمام عالموں اور ادیبوں نے انہیں ’’بابائے براہوی‘‘ کا خطاب دیا۔
بابائے براہوی نورمحمد پروانہ جیسے ادیب صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ وہ نہایت شفیق، دردمند اور مہربان انسان تھے۔ ہفت روزہ ایلم کے اجراء نے انہیں آج تک زندہٴ جاوید رکھا ہوا ہے۔ ہفت روزہ ایلم اب بابائے براہوی کے نواسے محمد عظیم ذاکربراہوی کی زیرصدارت شائع ہو رہا ہے۔
آخر وہ دن آ پہنچا جو ہر نفس کےلیے مقرر ہے۔ 12 دسمبر 1995 کے روز بابائے براہوی نور محمد پروانہ ہمیں داغ مفارقت دے گئے، یوں ہمشہ کےلیے ایک روشن ستارہ معدوم ہوا؛ مگر آج تک ان کا نام زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

No comments:

Post a Comment